30 مئی 2013 - 19:30
دمشق بغیر کوئی پیشگی شرط قبول کئے جنیوا ۲ میں شرکت کے لیے تیار

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ دمشق شام کے بحران کے جائزے کے مقصد سے کوئی پیشگی شرط قبول کۓ بغیر جنیوا دو کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

ابنا: شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ دمشق شام کے بحران کے جائزے کے مقصد سے کوئی پیشگی شرط  قبول کۓ بغیر جنیوا دو کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
ولید المعلم نے کل لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کی حکومت کے خلاف برسرپیکار دہشتگردوں کے حامیوں کی طرف سے لگائی جانے والی پیشگي شرائط پر توجہ دیۓ بغیر کہا کہ دمشق جنیوا دو کانفرنس مین شرکت کرے گا۔
شام کے وزیر خارجہ نے شام کی حکومت کے مخالفین اور ان کے اتحادیوں کو اغیار کا آلۂ کار قرار دیا اور کہا کہ شام کے خلاف سازش کرنے والوں نے اس ملک کو تباہ کرنے کے مقصد سے ملک کے بحران کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے لیکن یہ سازش ناکام ہوگي۔ ولید المعلم نے شام کے عوام کے قتل عام میں ملوث عناصر کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ دمشق شام کی حکومت کے مخالفین کے غیر قانون اتحاد کے ساتھ کہ جو مذاکرات کے لۓ شرائط معین کرتے ہیں ، ہرگز مذاکرات نہیں کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲